A Blog About Technical & General Education, Latest Jobs, Latest News, Software, Videos And Many More....
Wednesday, 1 November 2017
شیشے جیسا شفاف سولر پینل تیار کر لیا گیا
سولر پینل کے ساتھ ہی ہمارے ذہنوں میں ایک ایسے پینل کا خیال آتا ہے جو بھاری بھرکم اور سیاہی مائل رنگ کا ہو؛ اور جو بڑی چھت پر یا میدان میں نصب ہو۔ لیکن اب مشی گن یونیورسٹی میں رچرڈ لنٹ اوران کے ساتھیوں نے کئی سالہ تحقیق کے بعد ایک شفاف سولر پینل ایجاد کرلیا ہے جو دھوپ میں شامل غیر مرئی (دکھائی نہ دینے والی) شعاعوں سے بجلی بناتا ہے جبکہ اس کے آرپار بھی دیکھا جاسکتا ہے۔ یعنی ضرورت پڑنے پر اسے کھڑکیوں میں شیشے کی جگہ نصب کرکے، کم سے کم جگہ استعمال کرتے ہوئے بجلی بنانے میں بھی استعمال کیا جاسکتا ہے
Subscribe to:
Post Comments (Atom)
No comments:
Post a Comment