Wednesday, 1 November 2017

پورے پاکستان کے نوجوانوں کا ٹیسٹ لینے والے ادارے کا اپنا ٹیسٹ شروع


طلباء و طالبات کے مفاد کا تحفظ نہ کرنے کے متعدد واقعات کی تحقیقات کے لئے ’نیشنل ٹیسٹنگ سروس‘ کے خلاف انکوائری کا حکم دے دیا ہے ۔
چیئرمین نیب کا کہنا ہے ہم کسی بھی ادارے کو طلباء و طالبات کے مستقبل سے کھیلنے کی اجازت نہیں دیںگے اور نہ ہی کسی کی محنت کو رائیگاں جانے دیں گے نیب کی جانب سے طلباء و طالبات کے مفادات کا تحفظ ہرصورت یقینی بنایا جائے گا
ترجمان کے مطابق نیب کو نیشنل ٹیسٹنگ سروس کے خلاف پرچے آؤٹ ہونے اور طلباء کے تعلیمی مفاد سے کھیلنے سے متعلق متعدد شکایات موصول ہوئی ہیں ، تمام شکایات کو یکجا کرکے این ٹی ایس کے خلاف انکوائری کا حکم دیا گیا ہے

No comments:

Post a Comment