Friday, 3 November 2017

سموگ کیا ہے ؟



ماہرین ماحولیات کے مطابق دھویں کے ساتھ جب گرد اور خطرناک گیسوں کی آمیزش ہو جائے تو دھند اسموگ میں بدل جاتی ہے اور اس کے نتائج سانس کی بیماریوں اور آنکھوں کی جلن کی صورت میں سامنے آتے ہیں۔
محکمہ ماحولیات کا کہنا ہے کہ اسموگ کے حالیہ سلسلے میں ابھی مزید اضافہ ہو گا جس کی بینادی وجوہات فصلوں کی باقیات اور گھروں کے کچرے کو جلانا، فیکڑیوں اور کارخانوں میں غیر میعاری ایندھن کا استعمال اور چمنیوں میں دھویں کی آلودگی کو کم کرنے کے لیے فلٹر نہ لگانا ہے۔
ماہرین کے مطابق اسموگ کا مسئلہ آنے والے سالوں میں بڑا چیلنج بن سکتا ہے اور اس سے بچاؤ  زیادہ سے زیادہ درخت لگا کر فضائی آلودگی میں کمی سے ہی ممکن ہے۔

No comments:

Post a Comment