Friday, 10 November 2017

’’بیٹھے بھی نہ تھے کہ نکالے بھی گئے ‘‘ ایم کیو ایم پاکستان اور پی ایس پی کا اتحادملکی تاریخ کا ’’ کم عمر ترین‘‘ اتحاد ثابت ہوا


تفصیلات کے مطابق  گذشتہ روز متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان اور پاک سرزمین پارٹی (پی ایس پی) نے متحد ہونے اور آئندہ انتخابات ایک نام، ایک ہی نشان اور ایک منشور سے لڑنے کا اعلان کیا جس کے فوری بعد ایم کیو ایم میں بڑے پیمانے پر پھوٹ پڑ گئی تھی ،ایم کیو ایم کی رابطہ کمیٹی کے ہونے والے اہم اجلاس جس میں ڈاکٹر فاروق ستار نے شرکت نہیں کی تھی میں  فیصلہ کیا گیا کہ ایم کیو ایم کا نام اور انتخابی نشان برقرار رکھا جائے گا جبکہ پی ایس پی کے ساتھ ہونے والے اتحاد اور انضمام سے بھی لاتعلقی ظاہر کرتے ہوئے 24 گھنٹے سے بھی کم عرصے میں بننے والا یہ اتحاد اپنی موت آپ مر گیا ۔پاکستان کی سیاسی  تاریخ میں اس سے قبل کسی دو سیاسی جماعتوں کا اتحاد اتنے کم عرصے میں ختم ہو جانے کی کوئی مثال موجود نہیں ۔ ایم کیو ایم پاکستان اور پی ایس پی کا ایک دن کے بعد اتحاد کا خاتمہ پاکستان کی سیاسی تاریخ کے کم عمر ترین اتحاد ثابت ہوا ہے ۔

No comments:

Post a Comment