Wednesday, 18 October 2017

دنیا کا پہلا مچھر بھگانے والا سمارٹ فون متعارف


جنوبی کوریا(ویب ڈیسک) جنوبی کوریا کی مشہور موبائل ساز کمپنی ایل جی نے دنیا کا پہلا ’مچھر بھگانے والا‘ سمارٹ فون بنانے کا دعویٰ کیا ہے۔پاکستان میں بھی اکثر گھرانوں میں مچھر بھگانے والے ریپیلر اور سپرے خریدے جاتے ہیں لیکن افریقا اور دیگر ایشیائی ممالک میں مچھروں کی بہتات انسانی ہلاکتوں کی اب بھی بڑی وجہ ہے اور دعویٰ کیا گیا ہے کہ یہ فون الٹراسونک لہریں خارج کرکے مچھروں کو آپ سے دور رکھتا ہے۔ایل جی کا سیون آئی سمارٹ فون بہت مہنگا نہیں اور اسے گزشتہ ہفتے بھارتی موبائل کانگریس میں پیش کیا گیا تھا۔ تجزیہ کاروں کے مطابق یہ فون مچھروں سے پریشان ممالک میں اچھی فروخت حاصل کرسکتا ہے تاہم اس کی تکنیکی خواص زیادہ متاثر کن نہیں۔

No comments:

Post a Comment