اسلام آباد کی احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے نیب کی جانب سے
اسحاق ڈار کے خلاف دائر آمدن سے زائد اثاثے بنانے کے ریفرنس کی سماعت کی۔
وزیر خزانہ اسحاق ڈار آج ساتویں مرتبہ احتساب عدالت میں پیش ہوئے،
سماعت کے دوران پراسیکیوٹر نیب
عمران شفیق نے اسحاق ڈار کے اثاثے منجمد کرنے کے فیصلے کی توثیق کے لئے
درخواست عدالت میں جمع کرائی۔
اس موقع پر پراسیکیوٹر نیب نے عدالت کو بتایا کہ چیرمین نیب
نے اسحاق ڈار کے اثاثے منجمد کیے ہیں اور استدعا کی کہ اسحاق ڈار کے اثاثے
منجمد کرنے کے فیصلے کی توثیق کی جائے۔
عدالت نے نیب کی جانب سے وزیر خزانہ اسحاق ڈار کے اثاثے منجمد
کرنے کی درخواست پر ان سے جواب آئندہ سماعت 30 اکتوبر پر طلب کرلیا۔
No comments:
Post a Comment