Monday, 23 October 2017

واٹس ایپ نے صارفین کے لئے ایک اور مفید فیچر متعارف کروا دیا


واٹس ایپ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق کمپنی نے اپنے صارفین کے لیے ’’لائیو لوکیشن شیئرنگ‘‘ یعنی آپ جس مقام پر موجود ہیں اس کی براہ راست معلومات اپنے کسی دوست یا گروپ کے ساتھ شیئر کرنے کا فیچر لانچ کردیا ہے۔ اس فیچر کی مدد سے آپ اپنی رابطوں کی فہرست میں شامل کسی دوست یا گروپ کے ساتھ اپنی موجودگی کے مقام کی معلومات کا تبادلہ کرسکتے ہیں۔
واٹس ایپ کا کہنا ہے کہ کمپنی کی جانب سے یہ فیچر متعارف کرانے کا مقصد صارفین کو فوری طور پر اپنی لوکیشن دوستوں اور گھر والوں کے ساتھ شیئر کرنے کی سہولت فراہم کرنا ہے، اس طرح وہ گھر والوں کو یہ بتاسکتے ہیں کہ وہ خیریت سے ہیں اور محفوظ مقام پر ہیں۔

No comments:

Post a Comment